سکینہ کی یہ صدا ہے چچا نہیں آے
اندھیرا بڑھنے لگا ہے چچا نہیں آے
علم فرات سے بابا کے ہاتھ بھیج دیا
مگر یہ ماجرا کیا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
پڑے ہیں پیاس کی شدت سے حلق میں کانٹے
مگر لبوں پہ صدا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
اسی لئے تو ستم اور بد گےء ہم پر
یزیدیوں کو پتہ ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
تمام زخم سکینہ کے دل پر تازہ ہے
یہ زخم سب سے ہرا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
رداییں چھن گیء خیمے جلاے جاتے ہیں
حرم پہ وقت پڑا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
گرے ہیں خاک پہ جو انتظار کے آنسوں
ان آنسوؤں نے لکھا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
نہ جانے کون سی ایسی خطا ہوی مجھ سے
اکیلا چھوڑ دیا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
کیا سکینہ سے جو بھی سوال عصر کے بعد
یہی جواب دیا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
کہاں یہ شام کا زنداں کہاں وہ کربوبلا
یہاں بھی دھیان لگا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔
سرور آ گےء آنکھوں میں خون کے آنسوں
یہ نوحہ جب بھی سنا ہے چچا نہیں آے
سکینہ کی یہ صدا ہے۔۔۔