Kanz e Aza

سکینہ کہتی تھی

A noha written by Hasan Abbas Ahsan. Lyrics in Urdu.

سکینہ کہتی تھی رو کر

میرے بھیا علی اصغر


ہوی ہے رات آجا گھر

میرے بھیا علی اصغر


وہ ننھا سا گلا چھیدا

جسے تیر ستمگر نے

اسی پر پھر چلا خنجر

میرے بھیا۔۔۔


ستمگاروں نے جھولا بھی

نہیں چھوڑا جلا ڈالا

پچھاڑیں کھاتی ہے مادر

میرے بھیا۔۔۔


مچلنا پیاس کی شدت سے

تیرا ہچکیاں لینا

نگاہوں میں ہے وہ منظر

میرے بھیا۔۔۔


اندھیری قبر ہے پہلو ہے

ماں کا اور نہ جھولا ہے

تجھے نیند آے گی کیوں کر

میرے بھیا۔۔۔


بہت سمجھایا زینب نے

سکینہ کو مگر احساں

وہ روتی تھی یہی کہہ کر

میرے بھیا۔۔۔