سکینہ اور زہرا کی مصیبت ایک جیسی ہے
ہے ٹوٹی پسلیاں دونوں کی حالت ایک جیسی ہے
وہاں بنت رسول اللّہ کا پہلو شکستہ ہے
یہاں بچی کے کانوں سے ابھی بھی خون رستا ہے
لحد میں جا کے بھی دونوں کی غربت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
وہاں کنفز کے ہاتھوں نے کوئی تحریر لکھی ہے
یہاں تحریر ظالم شمر کے ہاتھوں کی ملتی ہے
لکھی دونوں کے چہروں پر عبارت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
گیء ایک ایک در پر فاطمہ شہر مدینہ میں
سکینہ در بدر پھرتی رہی ہے شام کوفہ میں
ولایت کے لےء ان کی مسافت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
سر دربار دادی اور پوتی کی ہوی پیشی
وہ اٹھارہ برس کی اور یہ ہے چار برسوں کی
نہ جانے پھر بھی کیوں بالوں کی رنگت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
اسے کہتے تھے یثرب والے روے شہر سے باہر
طمانچے مارتے تھے شام والے اس کو رونے پر
دلوں میں باپ کو رونے کی حسرت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
ستمگر کے طمانچے کی نہ جانے کیسی ضربت ہے
سہارے سے چلے دیوار کے دونوں قیامت ہے
نظر کچھ بھی نہیں آتا بسارت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
گلے سے مرتظی کے رسیاں زہرا چھڑاتی ہے
سکینہ طوق پہ سجاد کے پانی بہاتی ہے
امامت کے لئے دونوں کی محنت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
مٹا دینا نشان قبر میت قبر میں رکھ کر
ولایت کا کوی منکر نہیں آے جنازے پر
امام وقت سے انکی وصیت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔
قیامت بن کے آیا تھا تکلم وقت مغرب کا
ادھر بالی سکینہ کا ادھر زہرا کا دم نکلا
جہاں سے ان کے جانے کی بھی ساعت ایک جیسی ہے
سکینہ اور زہرا کی۔۔۔