ہاے بیمار ہاے دربار
سامنے دربار کے غیرت سجاد کا ہے یہ کیسا امتحاں
تین دن گزرے کھڑی ہے فاطمہ کی بیٹیاں
شام والے ہنس رہے ہیں بیکسوں کو دیکھ کر
ہے چراغاں چار سو اور سج رہے ہیں بام و در
باب ساعت پر رکا ہے بیکسوں کا کارواں
سامنے دربار کے۔۔۔
خون روتا ہے جو عابد اس کو یہ احساس ہے
فاطمہ زہرا کی چادر شامیوں کے پاس ہے
دیکھ کر کہتی ہے زینب میرے غازی ہو کہاں
سامنے دربار کے۔۔۔
سر علی اکبر کا نیزے پر اٹھاتے ہیں شقی
سن چکی سترہ اذانیں بے ردا بنت علی
رو رہی ہے ہر اذاں سن کر علی اکبر کی ماں
سامنے دربار کے۔۔۔
مثل زہرا سر جھکائے شامیوں میں آ گیء
چار برسوں میں سکینہ پر ضعیفی چھا گیء
کان بھی زخمی ہے گالوں پر طمانچوں کے نشاں
سامنے دربار کے۔۔۔
خون کے آنسوں ٹپکتے ہیں سر شبیر سے
پوچھتی ہے جب سکینہ زینب دلگیر سے
اے پھپھی اماں یہاں سے کب چلے گا کارواں
سامنے دربار کے۔۔۔
سب سے مشکل مرحلہ سجاد پہ یاور یہ تھا
شام کے دربار میں جب قافلہ جانے لگا
پڑھ رہی تھی انا للّٰہ اس گھڑی سب بی بیاں
سامنے دربار کے۔۔۔