Kanz e Aza

زینب ہو گیء تیار

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

بنت علی ہوں نام بھی ہے زینب

وعدہ ہے تجھ سے بھیا

رنگ لاے گا خوں تیرا


ڈھل گیا عاشور کا دن لٹ گیا گھر بار

زینب ہو گیء تیار


جاے گی دربار بن کے حیدر کرار

زینب ہو گیء تیار


جا رہی ہوں قید ہو کر ہاں مگر وعدہ رہا

میرے بھائی میں کبھی سر جھکانے نہ دونگی تیرا

نام اے بھای تیرا زندہ رکھوں گی صدا

تیری کربلا کو عام کر کے شام اپنے نام کر کے

آؤں گی واپس میں بھیا

یاد ہے مجھکو تیری بیعت کا وہ انکار

زینب ہو گیء تیار

ڈھل گیا عاشور کا دن۔۔۔


نہ رکوں گی چاہے جتنی بھی ہو شدت پیاس کی

جانتے ہیں شام والے ہوں بہن عباس کی

مجھ پہ دوارانے سفر جو اٹھاے گا نظر

نا بینا اس کی نسل ہوگی حشر تک یہ بات میری

بھولیں گے شامی نہ واللہ

سر پہ میرے ہاتھ رکھ دو بس اٹھ کر ایک بار

زینب ہو گیء تیار

ڈھل گیا عاشور کا دن۔۔۔


جب تلاوت تم کرو گے نیزے پہ قرآن کی

ہاں گھڑی وہ ہونگی بھائی جیت کے اعلان کی

دونگی جب میں یہ صدا زندہ ہے بھائی میرا

کہہ دو یزید سے یہ جا کر ہار ہے تیرا مقدر

جیتا ہے بس بھای میرا

اے زمین کربلا کے سید اور سردار

زینب ہو گیء تیار

ڈھل گیا عاشور کا دن۔۔۔


ثانیء زہرا ہوں مجھکو صرف ہے چادر کا غم

ہاں مگر زینب نے بھای کھای ہے تیری قسم

اے میرے پیاسے شہید بچ نہ پائے گا یزید

اسلام کا علم اٹھا کر اس کو اس کے گھر میں جا کر

مارے گی یہ زینب تنہا

کاٹ دے گی اس کو میرے خطبوں کی تلوار

زینب ہو گیء تیار

ڈھل گیا عاشور کا دن۔۔۔


بولنا ہے اب جلال حیدر کرار میں

غیض مجھکو آے گا جب شام کے دربار میں

سانس کی آواز بھی سن نہ پائے گا کوی

سب دیکھ لیں گے کیا ہے زینب یوں لگے گا رک گیا سب

ہوگا کچھ ایسا سناٹا

گونجے گی دربار میں جب اس کٹ کی للکار

زینب ہو گیء تیار

ڈھل گیا عاشور کا دن۔۔۔


آنسوں اپنے پونچھ کر فرحان و زیشان عابدی

ختم زینب نے کیےء کہہ کر ملاقات آخری

بھای اب ہر دور میں اتنی ہونگی مجلسیں

ہر گھر میں ہوگا تیرا ماتم آج سے ہر دس محرم

دنیا میں ہوگا عاشورہ

ختم نہ ہوگی قیامت تک تیری سرکار

زینب ہو گیء تیار

ڈھل گیا عاشور کا دن۔۔۔