کربل کی کہانی جب کوئی بھی سناے گا
دل والوں کی آنکھوں سے اک دریا بہاے گا
وہ قافلہ سرور کا کس شان سے نکلا تھا
صغرا کو خبر کیا تھی نہ لوٹ کے آے گا
زہرا زہرا پرسہ لو بہتر کا
ٹوٹی ہے کمر شہ کی گھبرانا مگر اکبر
فرزند نبی تیری میت کو اٹھاے گا
زہرا زہرا اکبر بھی پرسہ لو
تھا ہاتھوں کے کٹنے کا کچھ غم نہ دلاور کو
سیدانیوں کا پردہ اب کون بچائے گا
زہرا زہرا عباس کا پرسہ لو
پامال ہوا قاسم جب گھوڑوں کی ٹاپوں سے
کس طرح چچا تیری میت کو اٹھاے گا
زہرا زہرا قاسم کا بھی پرسہ لو
سوتے ہی نہ تھے اصغر جھولے میں تڑپتے تھے
مادر کو خبر کیا تھی اک تیر سلاے گا
زہرا زہرا اصغر کا بھی پرسہ لو
سرور نے اٹھاے ہیں سب ساتھیوں کے لاشے
شبیر تیرا لاشہ اب کون اٹھاے گا
زہرا زہرا شبیر کا پرسہ لو