العجل العجل العجل
آے کعبے سے صدا حیا علی خیر العمل
العجل اے وارث خونِ شہیداں العجل
اے یوسف زہرا
زمین کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں
بہتر بیکفن لاشے تجھے آواز دیتے ہیں
ہے کہیں گنج شہیداں میں رکھی گھٹڑی کوئی
کسی کی لاش کے ٹکڑے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
چلتے ناقے سے گرے جو ماؤں کی آغوش سے
وہ سارے بے زباں بچے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
تشنگی آ کر سکینہ اور اصغر کی بجھا
نہ جانے کب سے وہ پیاسے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
العجل کہتی ہے جھولے کی سلگتی لڑکیاں
کہیں جلتے ہوے خیمے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
ان کی مظلومی مصیب کی زمیں سے پوچھ لے
وہ دو بچے رقیہ کے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
جلتے خیموں سے بچا کر لای جو سجاد کو
اسی کے پاؤں کے چھالے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
جو شہیدانِ ولاے مرتضیٰ ہے آج بھی
کفن باندھے ہوے سر سے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔
حلق ماتم میں آ کر اے تکلم ماتمی
تجھے آواز دیتے تھے تجھے آواز دیتے ہیں
زمین کربلا وال۔۔۔