Kanz e Aza

رو کے شبیر پکارے

A noha written by Mubarak Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

رو کے شبیر پکارے کہ خدا خیر کرے


تو نے اسلام پہ گھر بار لٹایا اپنا

اب تو دنیا میں تمہارا نہیں کوئی بھی بچہ

ہاے بچوں کی ستانے لگے مجھکو صدمے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


آرزو تھی میری زندہ رہے دونوں بچے

میری ہمشیر گھرانہ تیرا آباد رہے

یہ نہ دنیا میں رہیں گے تو جیو گی کیسے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


جانے کیوں دل میرا سینے میں دھڑکتا ہے بہت

ہو بیاں کیسے کلیجہ میرا پھٹتا ہے بہت

چاہتا ہوں کہ سلامت رہے پیاسے بچے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


زندہ پھر عون و محمد کو کہاں پاییں گے

جب ستمگر سمے اسپ سے کچل ڈالیں گے

کمسن انکی رلاتی ہے مجھے رہ رہ کے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


کمسنی میں بھی وہ مقتل کو سدھارے زینب

اب نہ آییں گے پلٹ کر وہ دلارے زینب

ہاے صحرے عطش میں تیرے بچے ہے گرے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


جس گھڑی عون و محمد کہ قریب یہ پہنچے

دیکھے جاتے نہیں شبیر سے زخمی لاشے

دونوں لاشوں سے لپٹ کر شہ والا بولے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


ہاے لاشوں سے لپٹ کر شہ والا نے کہا

مانگی کیوں عالم طفلی میں بھی مرنے کی رضا

میتیں ثانیء زہرا کو دکھاؤں کیسے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔


بولے کس طرح سے زینب کو دکھاؤں میں بھلا

اے مبارک لےء لاشوں کو چلے شاہ ہدا

در تلک پہنچے اے ریحان وہ کہتے کہتے

اب نظر آتے نہیں عون و محمد زینب

رو کے شبیر پکارے۔۔۔