Kanz e Aza

روکر کہا یہ ماں نے کہ دلبر جواب دو

A marsiya. Lyrics in Urdu.

روکر کہا یہ ماں نے کہ دلبر جواب دو

خاموش کیوں ہو بہرِ پیمبر جواب دو

زنداں میں کیسا ہو گیا محشر جواب دو

قربان جاؤں ائے میری دختر جواب دو مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو

زہرا کا واسطہ پئے حیدر جواب دو

شبر کا واسطہ پۓ سرور جواب دو

قاسم کا واسطہ پۓ اکبر جواب دو مسلم کا واسطہ پئے اصغر جواب دو مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو

عباس کی قسم پۓ جعفر جواب دو

در پر کھڑے ہیں حرِ دلاور جواب دو ہے انکے ساتھ ابنِ مظاہر جواب دو کیا بولے ان سے آپ کے مادر جواب دو مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو

عمّو تمہارۓ پانی بھی ہمراہ لائے ہیں

چھوٹی سی مشک کاندھے پہ لٹکائے آئے ہیں پانی کے واسطے وہ لہو میں نہائے ہیں کیا کیا تمہارۓ واسطے صدمے اُٹھائے ہیں مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو کب سے اُٹھاتے ہیں تمہیں بی بی اُٹھو اُٹھو

بیکس یتیمہ شاہ کی پیاری اُٹھو اُٹھو تم کو سنائیں گے نہ یہ ناری اُٹھو اُٹھو لو آگئی تمہاری سواری اُٹھو اُٹھو مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو روٹھی ہو بی بی کس لئے بولو پئے خدا

آنکھیں ذراسی کھول دو تم پر سے میں فدا اُٹھ بیٹھو آپ جلدی سے اے جانِ مرتضٰی

چین آئے مجھ غریب کو بیکس ہوں غم زدہ مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو کس سے میں پوچھوں کون بتائیں گے اب یہاں

بی بی کو میری آرہی ہیں ہائے ہچکیاں تیور بدل گئے ہیں پھراتی ہیں پُتلیاں

جنگل میں آکے لٹ گئی یہ بد نصیب ماں مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو

سوجھے ہوئے ہیں بی بی کے رُخسار نازنیں

زخمی بدن سے اینٹھا ہے کُرتا کہیں کہیں الجھے ہیں سر کے بال تو مجروح ہے جبیں

غسالہ پوچھتی ہے کہے کیا یہ دل حزیں مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو

عابد میں صدقے ہولوں تو تابوت تم اُٹھاؤ

بی بی کو میں گلے سے لگالوں تو لے کے جاؤ انکی یہ آخری ہے سواری مجھے دکھاؤ

پھر کس جگہ ملو گی یہ پوچھو تو لے کے جاؤ مادر کی جان کنبہ کی پیاری جواب دو

بی بی جواب دو میری بی بی جواب دو