جب حرملہ نے تیر کماں سے کیا رہا
بے شیر کا چھدا سر میدان جب گلا
مارا گیا جو بانو کا دلگیر بے خطا
ایسا حسین تڑپے کے رن کانپنے لگا
اے ہم شبیہ ختم رسول آنکھیں کھولیےء
ناراض کیوں ہے مادر مضطر سے بولیےء
سن کر جواں کی لاش پہ مادر کا مرثیہ
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
لیجیےء سلام آخری اے سید انام
بے دست ہو کے گرتا ہے گھوڑے سے اب غلام
دریا سے جب تڑپ کے برادر نے دی صدا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
نازک بدن وہ گھوڑوں کی ٹاپوں کے سلسلے
وا غربتا غریب کی آنکھوں کے سامنے
لاشہ حسن کے لال کا پامال جب ہوا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
دلبند فاطمہ کے ہیں غم میں سبھی نڈھال
کرتے ہوئے حسین کو رخصت پاے جدال
جب بی بیوں نے رو کے کہا وا محمدا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
تپتی ہوئی زمیں تن بیکس لہو لہو
پہلو شکستہ مادر مضطر کے رو برو
سوکھے گلے پہ خنجر جلاد جب چلا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
سینے پہ سونے والی مصایب کے درمیاں
کہتی ہے ہر ستم پہ چچا جان الامان
کانوں سے جب سکینہ کے بالی ہوی جدا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
قاسم کدھر گےء میرے عباس ہو کہاں
دیکھو نبی کی آل مصیبت میں ہے یہاں
آو بچانے زینب مضطر نے جب کہا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔
بعد امام دایم و یزداں سوے قیام
اسباب لوٹنے کو وہ آی سپاہ شام
نیزے پہ جب بلند ہوی آل کی ردا
ایسا حسین تڑپے کے۔۔۔