Kanz e Aza

دل سے غم حسین

A noha written by Mujahid Lakhnavi (2026). Lyrics in Urdu.

دل سے غم حسین نہ ہو کم خدا کرے

لے جاؤں میں لحد میں یہی غم خدا کرے


حب علی ہو دل میں زباں پر ہو یا حسین

جب وقت نزع نکلے میرا دم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


ٹھوکر لگے تو آے زباں پر علی کا نام

ہر غم میں ہو حسین کا ماتم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


سینے پہ داغ ماتم شبیر کا رہے

دامن ہو اشک غم سے سدا نم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


پہلے نشان حضرت عباس کی ضیا

سارے جہاں پہ چھاے یہ پرچم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


ہر دکھ میں یاد آے شہیدان کربلا

ہر زخم دل کا ہو یہی مرحم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


ڈر ڈر کے کہہ رہے تھے یہ آپس میں سب لعیں

عباس ہو نہ نہر پہ برہم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


فوجیں عدو کی آتی تھی زینب یہ کہتی تھی

آ جائے کوئی شمر کا بھی کام خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


اکبر نے شہ کے سامنے توڑا تھا جیسے دم

کوئی پدر نہ دیکھے یہ عالم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


خیمے میں کر رہی تھی سکینہ یہی دعا

آ جائے خیریت سے میرے عم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


اکبر پلٹ کے آے یہ صغرا کی تھی دعا

پھر بھای اور بہن ملے باہم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


شہ بولے لب پہ یہ بخشش امت کی ہو دعا

خنجر رواں ہو حلق پہ جس دم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔


یہ کہہ کے ختم کر دو مجاہد کلام کو

بڑھتا رہے حسین کا ماتم خدا کرے

دل سے غم حسین۔۔۔