Kanz e Aza

حرم کو کشتۂ

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

حرم کو کشتۂ خنجر کی یاد آے گی

وطن کو ہو کہ بھرے گھر کی یاد آے گی


نظر پڑی جو کبھی ماں کی اڑ کھلے گل پر

تبسم علی اصغر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


صلح کے قبر میں بے شیر کو نہ جاؤ رباب

کھلے گی نیند تو مادر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


رباب بالی سکینہ کو روے گی دن بھر

اندھیری رات میں اصغر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


اٹھے گی کوی بھی میت جب اہتمام کے ساتھ

بہن کو لاشہء سرور کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


مدینہ کانپ اٹھے گا بہن کے نالوں سے

وطن میں جب بھی برادر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


سر حسین سے رو کر کہا سکینہ نے

تمہیں بھی کیا کبھی دختر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


بہن کو آخری رخصت دیکھ لو شبیر

گلا کٹے گا تو خواہر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


ردا چھنے گی تو یاد آے گا فرات کا شیر

رسن بندھے گی تو اکبر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


نہ جاؤ گونجے شہیداں کی سمت اے زینب

بسے بسائے ہوئے گھر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


چلے گا دشت سے جب قافلہ اسیروں کا

قدم قدم پہ بھرے گھر کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔


سرور روک دی جائے گی پرسش احوال

لحد میں جب غم سرور کی یاد آے گی

حرم کو کشتۂ خنجر۔۔۔