Kanz e Aza

خالی جھولا بلاتا

A noha written by Nayyar Jalalpuri. Lyrics in Urdu.

خالی جھولا بلاتا ہے کب آؤ گے اصغر

ماں کا دل گھبراتا ہے کب آؤ گے اصغر


ہر سوں دشت میں شام غریباں

کے ساے لہرانے لگے

موت کی باہیں پھیلی گیء

تنہائی کے بادل چھانے لگے

سورج رن میں قتل ہوا

دریا خوں میں ڈوب گیا

سناٹا تڑپاتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


کاش اگر بس چلتا میرا

موت سے تجھ کو بچا لاتی

خیمے سے خود رن میں آ کر میں

تیر گلے پر کھا لیتی

روٹھ گےء کیوں اے دلبر

جاتا ہے جب کوئی باہر

شام کو وہ آ جاتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


تیر گلے پر کھا کے بتایا

قربانی کیا ہوتی ہے

ہنس ہنس کے یوں دم توڑا ہے

موت بھی تجھ پر روتی ہے

خوب ہوی یہ مہمانی

پایا نہ مرتے دم پانی

تیر کوئی یوں کھاتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


تم ہی بتاؤ جاؤں کہاں میں

بند ہے سب راہیں میری

جھولی میں اب کچھ بھی نہیں

ویران ہوی باہیں میری

بیٹا میں تجھ سے بچھڑ گیء

دنیا میری اجڑ گیء

غم مجھے کھاے جاتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


آنے والے آے مگر

اس طرح دلاسے دے کے گےء

آگ لگائی خیموں میں

گھر لوٹا چادر لے کے گےء

حال کہوں کیا اے جانی

پرسہ دیتی ہے ویرانی

درد مجھے سمجھاتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


کربوبلا کے دشت میں آکر

پھوٹ گیء قسمت میری

رن کے زمیں سے اٹھ کے زرا سا

دیکھ تو لو حالت میری

کیسے کہوں کیوں جیتی ہوں

خون کے آنسوں پیتی ہوں

منہ کو کلیجہ آتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


قید میں بھی بھولے سے میری

آنکھوں میں اگر نیند آتی ہے

خواب میں چہرہ دیکھ کے تیرا

چونک کے ماں اٹھ جاتی ہے

کھو گیء جھولے کی ڈوری

کس کو سناؤں میں لوری

ہاتھ یونہی لہراتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔


مقطع لکھتے لکھتے نیر

مجھکو اچانک ایسا لگا

جیسے کسی نے رکھ دیا لا کر

میرے تصور میں جھولا

عامر نے نوحہ جو پڑھا

دل کو یہ محسوس ہوا

لوریاں کوی سناتا ہے

کب آؤ گے اصغر

خالی جھولا بلاتا ہے۔۔۔