Kanz e Aza

دیکھ کر حیران

A noha written by Haider Khursheed. Lyrics in Urdu.

دیکھ کر حیران‌ خدا ہے اصغر بے شیر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو


چڑھ کے نیزے پہ بچایا تو نے اصغر لا الہ

دین احمد پہ ہوا یوں تیر کھا کر تو فدا

مرحبا کہنا پڑا خود کاتب تقدیر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو

دیکھ کر حیران۔۔۔


قید کی تنہائیاں اور اس پہ ظالم کے ستم

بھول جاے گی لعیں کو اور کانوں کے زخم

قبر بھولے گی نہ تیری ہاے کبھی ہمشیر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو

دیکھ کر حیران۔۔۔


ساتھ جب بابا کے اصغر کو نہ پاے گی رباب

لے کے خالی گود کیسے شام جاے گی رباب

بس خیال آتا ہے مقتل میں یہی شبیر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو

دیکھ کر حیران۔۔۔


جھولتا نیزے پہ جھولا نہ یہ بھولے گا جہاں

تا ابد روییں گے اس کو یہ زمین و آسماں

کر گیا ناکام ظالم کی جو ہر تدبیر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو

دیکھ کر حیران۔۔۔


دیکھ کر اصغر کا ہنسنا رو رہے تھے اشقیاء

دیکھ اصغر کی شجاعت جھومتے تھے انبیاء

سارے مل کر دیکھتے تھے دین کی تنویر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو

دیکھ کر حیران۔۔۔


آ رہی خرشید ہے اب بھی صداے کربلا

نہ چھپے گا اس کا خوں ہے جو بناے لا الہ

لاکھ دنیا یہ چھپاے خون بے تقسیر کو

کر دیا دو لختِ جس نے حرملہ کے تیر کو

دیکھ کر حیران۔۔۔