Kanz e Aza

جو بھی پرچم

A noha written by Sharar Naqvi. Lyrics in Urdu.

یا ابالفضل عباس

اے علمدار کربلا غازی

اے وفادار فاطمہ غازی


جو بھی پرچم تیرا اٹھاتا ہے

وہ دعا فاطمہ سے پاتا ہے


اس علم پر جو ایک پنجہ ہے

پنجتن پانچ ہے بتاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


میرا غازیل کا وہ بھتیجا ہے

تیر کھا کر جو مسکراتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


ماں یہ کہتی ہے کامیاب ہوں میں

میرا بیٹا علم اٹھاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


یہ شریف النسب کا شیوہ ہے

ہر کوئی کب علم اٹھاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


داد دیتے ہیں خود حسین اسے

جب نمازی علم اٹھاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


ناز کرتا ہے یہ علم خود پر

دست غازی میں جب بھی آتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


اس کے ساے میں جو بھی پلتے ہیں

ان کو یہ شیر دل بناتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


بے وفاؤں قریب مت آنا

یہ علم شجر جان جاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


اس سے خوش کیسے ہو میرا غازی

بھاییوں کا جو دل دکھاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


ہے علم میں جو ایک مشکیزہ

کیا محبت ہے یہ بتاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


ہے علم کی مخالفت پھر بھی

یہ زمانے پہ چھایا جاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


یہ علم مرد کی علامت ہے

اب بھی مردوں میں پایا جاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


خود سکینہ دعائیں دیتی ہے

جب بھی پرچم کوی سجاتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔


اے شرر نقوی شادمان کہو

یہ علم آسماں بناتا ہے

جو بھی پرچم۔۔۔