جب تیسری شعبان کو آیا گل زہرا
شبیر کو گودی میں محمد نے اٹھایا
حیدر جو خوشی سے رخ معصوم کو دیکھا
اتنے میں صدا در پہ یہ جبریل کی آی
یا سیدی قربان دہائی ہے دہائی
کہتے تھے جبریل لایا ہوں محزر
سیدی سلام علیکا
لوح محفوظ سے ایک ایک ستر لایا ہوں
ایک تحریر ہے پر درد مگر لایا ہوں
اک سفر نامہء مغموم جگر لایا ہوں
دن خوشی کا ہے مگر غم کی خبر لایا ہوں
دل میں ہے خنجر نوحہ زبان پر
سیدی سلام علیکا
کہتے تھے جبریل۔۔۔
ساتھ محزر کے میں وہ خاک شفا لایا ہوں
ساری دنیا کے لئے غم کی دوا لایا ہوں
ام سلمیٰ کی ضعیفی کا عصا لایا ہوں
یعنی رومال میں مقتل ہی چھپا لایا ہوں
اس پہ گرے گا خون بہتر
سیدی سلام علیکا
کہتے تھے جبریل۔۔۔
سن کے جبریل کی فریاد حمد نے کہا
کیا ہے محزر میں لکھا مجھکو سناؤ تو زرا
رو کے کہنے لگے جبریل میری جان فدا
آپ کے پیارے نواسے کا شہادت نامہ
کربوبلا میں جاے گا دلبر
سیدی سلام علیکا
کہتے تھے جبریل۔۔۔
بولے جبریل پڑھوں محزر غم بعد سلام
اس میں شامل ہے شہیدوں کے اسیروں کے بھی نام
اقرباء اہل حرم چند کنیز اور غلام
کوی مقتل میں رہے گا تو کوئی جاے گا شام
کوئی ہے بے سر کوی کھلے سر
سیدی سلام علیکا
کہتے تھے جبریل۔۔۔
روز جمعہ ہے لکھا اور سنہ اکسٹھ ہجری
آپ کے پیارے نواسے کی شہادت ہو گی
آپ ہونگے نہ حسن ہونگے نہ زہرا و علی
سن کے ھل من کے صداییں بھی نہ آئے گا کوئی
ہوگا اکیلا نازش حیدر
سیدی جان حسین
کہتے تھے جبریل۔۔۔
یا نبی آپ کی امت یہ ستم ڈھاے گی
جب سوے کربوبلا شاہ کو بلواے گی
آپ کی آل مدینے میں نہ رہ پائے گی
آپ کے بعد یہ دنیا ہی بدل جائے گی
جایینگے مقتل چھوڑ کے جب گھر
سیدی جان حسین
کہتے تھے جبریل۔۔۔
جون و حر اور حبیب ابن مظاہر اسدی
کیسے جاں باز وفادار ہے وحب کلبی
قاسم و اکبر و عباس علمدار جری
اصغر و عون و محمد بھی ہے کمسن ہی صحیح
شامل محزر ہے یہی لشکر
سیدی سلام علیکا
کہتے تھے جبریل۔۔۔
اب دیکھیےء جبریل کی آنکھوں سے یہ منظر
عاشور کی وہ صبح اذان علی اکبر
ایک پیاسے کی ہر سمت سے گھیرے ہے ستمگر
وہ نیزے وہ پیکاں وہ تلواریں وہ خنجر
مقتل کے وہ معظم کا وہ لاشہ سر مقتل
برچھی کا نشاں سینے پہ ایک ٹوٹا ہوا پھل
تلوار سے ایک تربت بے شیر بنانا
تربت پہ پھر ایک سویا ہوا چاند چھپانا
پھر کانپتے ہونٹوں سے زمیں کو یہ بتانا
اصغر تیرا مہمان ہے اسے جھولا جھلانا
پانی جو میسر نہ ہوا ہاے دہائی
اشکوں کی ردا تربت اصغر پہ چڑھای
وہ عصر کا ہنگام گھڑی قتل کی آی
جب شمر نے ایک پیاسے پہ تلوار چلای
ایک ریت کے ٹیلے پہ گیء زہرا کی جای
مقتل میں بہن روتی رہی نیزے پہ بھای
منظر وہ بیان کیسے کرے میثم و مظہر
بابا سے کہا فاطمہ زہرا نے یہ رو کر
لٹ جاے گا جب دشت بیاباں میں میرا گھر
روے گا کون بھلا کون میرے بچے کو جا کر
بیٹی سے یہ فرمانے لگے احمد مختار
تا حشر اسے رویینگے دنیا میں عزادار