السلام علیک یا محرومہ
السلام علیک یا مظلومہ
حسرت ہے ماتم داروں کی
یا محرومہ یا مظلومہ
تیری قبر پہ سایہ ہو جاے
ہو پرسہ تیری تربت پہ
آباد بقیہ ہو جاے
تیری قبر کی غربت پہ بی بی
بے چین رسالت روتی ہے
ہے باپ کی تربت ساے میں
اور دھوپ میں بیٹی سوتی ہے
دن رات جو درد سے جلتا ہے
دل باپ کا ٹھنڈا ہو جاے
تیری قبر پہ سایہ۔۔۔
حسرت ہے۔۔۔
زخمی ہے بدن زخمی ہے کفن
یہ اجر رسالت چھوڑا ہے
پہلے جو شکستہ پہلو تھی
کیوں اسکی قبر کو توڑا ہے
اب ختم رسول کے بیٹی پہ
یہ ظلم خدایا ہو جاے
تیری قبر پہ سایہ۔۔۔
حسرت ہے۔۔۔
مخدومہ شام کے قیدی بھی
تیری قید کا ماتم کرتے ہیں
موسیٰ کاظم اور معصومہ
دن رات یہ نوحہ پڑھتے ہیں
تیری قبر پہ ہے جو مدت سے
اب ختم یہ پہرہ ہو جاے
تیری قبر پہ سایہ۔۔۔
حسرت ہے۔۔۔
دروازہ جلا اک بار مگر
صدیوں سے تربت جلتی ہے
تجھ پر جو شام غریباں ہے
بجھتی ہے اور نہ ڈھلتی ہے
تجھ پر جو شب عاشور کی ہے
اب اس کا سویرا ہو جاے
تیری قبر پہ سایہ۔۔۔
حسرت ہے۔۔۔
جس نے بھی تجھے تڑپایا ہے
اب اس پہ قضا کا وار چلے
ہر مجرم پہ ہر ظالم پہ
تیرے مہدی کی تلوار چلے
سادات کا اجڑا گھر اب تو
آباد دوبارہ ہو جاے
تیری قبر پہ سایہ۔۔۔
حسرت ہے۔۔۔
قم کربوبلا مشہد کی طرح
تعمیر تیرا روضہ دیکھیں
تیری ظلمت پہ گریہ دیکھیں
تیرے روضے پہ پرسہ دیکھیں
مظلوم امام زمانہ کا
ارمان یہ پورا ہو جاے
تیری قبر پہ سایہ۔۔۔
حسرت ہے۔۔۔