تیری امت نے میرے در کو جلایا بابا
پھر وہ جلتا ہوا در مجھ پہ گرایا بابا
راخ تھی شعلے تھے سہمے ہوے بچے یا دھواں
میرے آنگن میں تھا اک شام غریباں کا سماں
در ہٹا کر مجھے فضہ نے اٹھایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
لوٹ کر آی تو چہرہ بھی میرا زخمی تھا
میری زینب کو میری پیشی کا پہلا نوحہ
میرے بالوں کی سفیدی نے سنایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
لے چلے قیدی بنا کر جو علی کو دشمن
میں نے چھوڑا نہیں حیدر کی عبا کا دامن
تازیانوں نے مگر مجھ سے چھڑایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
بیٹھ کر پڑھتی ہوں مشکل سے نمازِ شب بھی
پھر بھی عباس کی خلقت کی دعا بھولی نہیں
جب بھی زخمی ہوے ہاتھوں کو اٹھایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
زخمی حالت میں بھی دہلیز سے باہر آی
اور علی یون ولی اللّٰہ بچا کر لای
عہد جو میں نے کیا تھا وہ نبھایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
کونسا در ہے جہاں آپ کی بیٹی نہ گیء
بات سننا کو کجا یوں ہوی عزت میری
کوئی دروازے سے باہر نہیں آیا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
قد یہ دیکھا ہے تیرے شہر کی دیواروں نے
ایسی غربت تھی کہ ہاتھوں میں ستمگاروں نے
رسیاں باندھ کے حیدر کو پھرایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
جس جگہ آپ نے رک رک کے اجازت مانگی
وہاں گستاخ مسلمانوں نے بیعت مانگی
کوئی شعلے کوئی لکڑیاں لایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔
عرش اور فرش پہ محسن ہوا کہرام بپا
جس گھڑی روکے ولایت کی شہیدا نے کہا
مجھکو ہنس ہنس کے زمانے نے رلایا بابا
تیری امت نے میرے۔۔۔