Kanz e Aza

تھا صغرا کا نالہ

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

تھا صغرا کا نالہ بہت دن ہوئے

کوئی بھی نہ لوٹا بہت دن ہوئے


کبھی یہ میرا گھر بھی آباد تھا

سبھی کچھ تھا اچھا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


بہلتی تھی اصغر کو بہلا کے میں

جھلاتی تھی جھولا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


نہ کوئی خبر لینے آیا میری

نہ خط کوئی بھیجا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


نہ آواز کوی نہ آہٹ کوئی

ہے گھر جیسے صحرا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


جدا ہو گےء چاند سورج میرے

تھا گھر میں اجالا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


تصور میں تو سب میرے پاس ہے

مگر میں ہوں تنہا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


نہ تاروں سے گھر میں ہوئی روشنی

نہ سورج ہی نکلا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


ستاتی ہے مجھکو یہ تنہائیاں

مجھے سب نے چھوڑا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


یہ سب جانتے ہیں میں بیمار ہوں

مگر کون آیا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


اندھیرے ہمارا مقدر بنے

نہ دیکھا سویرا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


جدائی کے غم میں لہو بن گیا

ان آنکھوں کا دریا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


کبھی تو سب آییں گے اس آس میں

ابھی تک ہوں زندہ بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


خدا جانے والے سلامت رہے

سفر میں ہے کنبہ بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔


سرور اس کا خط آج بھی یاد ہے

بس اتنا لکھا تھا بہت دن ہوئے

تھا صغرا کا نالہ۔۔۔