Kanz e Aza

تجھے روؤں علی اکبر

A noha written by Qamar Buknalvi (2026). Lyrics in Urdu.

تجھے دولہا بناؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تیرا سہرا سجاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر


ابھی اٹھارواں تھا سال تیری زندگانی کا

قدم ہوتا ہے پہلا بچپنے سے نوجوانی کا

مگر اب سامنے میرے ہے لاشہ میرے جانی کا

ملے سب خاک میں ارماں تجھے دولہا بنانے کے

تیرے مہندی لگاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


تجھے ماں نے میرے بیٹا بڑی حسرت سے پالا تھا

پدر کی جان تھا تو ماں کی آنکھوں کا اجالا تھا

شبیہ مصطفیٰ تھا حسن میں یوسف سے اعلیٰ تھا

میں تیری چاند سی دلہن بیاہ کے گھر میں لاؤں گی

تیری شادی رچاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


کمر کو تھامتے ہیں اور کبھی سر کو پٹکتے ہیں

زمیں پر بیٹھ کر شبیر پھر دل کو مسلتے ہیں

ضعیفی کا سہارا لٹ گیا کہہ کر تڑپتے ہیں

جواں کی لاش کو تنہا بڑی مشکل سے لایا ہوں

میں وہ صدمہ اٹھاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


تمنا تھی میری تجھکو میں جب دولہا بناؤں گی

بلاییں لونگی تیری تجھکو سینے سے لگاؤں گی

کروں گی پورے سب ارماں ہر ایک منت بڑھاؤں گی

ہے دل بے چین اب میرا تجھے دولہا بنانے کو

تجھے دل سے لگاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


تیری شادی پہ صغرا نے کہا تھا میں بھی آؤں گی

مجھے لینے نہیں آیا تو اکبر روٹھ جاؤں گی

میں اپنے ہاتھوں سے آ کر تیری دلہن سجاؤں گی

کرو جب شادی اے بھای بہن کو بھول نہ جانا

میں صغرا کو بلاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


ہے الجھی الجھی ذولفیں اور جمی ہے خاک چہرے پر

نہیں ہے پانی جو نہلاے ماں تجھکو علی اکبر

بڑی حسرت سے آی تھی شہانے جوڑے کو لے کر

لگاتی مشک اور امبر شاہانہ جوڑا پہنا کر

غم فرقت بتاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


اٹھو بیٹا خط صغرا تمہارے نام آیا ہے

کرو گے شادی کب اکبر بہن صغرا نے لکھا ہے

کیء دن سے میرا دل اب بہت بے چین رہتا ہے

رہوں گی کب تلک تنہا بتاؤ تو میرے بھیا

جواب خط لکھاوں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔


تڑپتی تھی قمر بک نلوی لاشے علی اکبر

اے عامر ام لیلیٰ کے بیان غم کو سن سن کر

میرے نور نظر اب کیا کرے گی ماں تیری جی کر

جیےء گی جب تلک مادر کرے گی بس تیرا ماتم

صف ماتم بجھاؤں یا تجھے روؤں علی اکبر

تجھے دولہا بناؤں یا۔۔۔