Kanz e Aza

بیمار چھوڑ دے

A noha written by Samar Zaidi. Lyrics in Urdu.

بیمار چھوڑ دے


راہیں پدر کی دیکھنا بیمار چھوڑ دے

چوکھٹ پہ آ کے بیٹھنا بیمار چھوڑ دے


دہلیز پر جو آتے ہیں طایر لہو میں تر

آتی ہے جن کے پاس سےصغرا بوے پدر

کیا ہے سبب یہ پوچھنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


ہے سر بریدہ لاشیں نہیں کوئی اب تیرا

اکبر تڑپ تڑپ کے سر دشت مر گیا

سہرے کے خواب دیکھنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


اصغر کی یاد صغرا تجھے خوں رلاے گی

کرتہ لہو بھرا ماں لے کے آے گی

جھولے کے پاس بیٹھنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


آنگن میں کھیلتا نہ سکینہ کو پاؤ گی

گودی میں کس کو لے کے کہانی سناؤ گی

رونق وہ گھر کی سوچنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


قبر نبی لرزتی ہے سن کر یہ تیرے بین

نیزے پہ خون روتا ہے صغرا سر حسین

بابا کو یوں پکارنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


کوزے میں کیوں چہرۂ اصغر جھلکتا ہے

جب نام لوں سکینہ کا پانی چھلکتا ہے

ایسے سوال پوچھنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


آے گا خوں میں ڈوبا علمدار کا علم

عباس سہہ نہ پاے سکینہ کا تھا وہ غم

وہ ہاتھ سر پہ سوچنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


مسند پہ کون بیٹھے گا آ کر پھپھی کے ساتھ

کس کے لئے بچھای ہے بی بی یہ جانماز

ہجرے کو یوں سوارنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔


عابد کی خوں روتی ہوی چشمِ غم ثمر

کہتی تھی ہاے دشت میں مارے گےء پدر

راتوں کو اٹھ کے ڈھونڈنا بیمار چھوڑ دے

راہیں پدر کی۔۔۔