Kanz e Aza

بیقرار ہے مادر

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

بیقرار ہے مادر ہاے جل گیا جھولا

ہاے جل گیا جھولا ہاے جل گیا جھولا


اس کی یاد جب آتی دیکھ کر سکوں پاتی

صبر آے گا کیوں کر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


گود ہو گیء خالی قتل ہو گیا والی

کس سے میں کہوں جا کر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


خون بن کے صدموں سے بہہ رہا ہے آنکھوں سے

دل پہ چل گیا خنجر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


کس قدر ہے سناٹا کچھ نظر نہیں آتا

ہے دھواں دھواں منظر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


ماں کے دل سے آنکھوں تک جس کی راخ پھیلی ہے

وہ نشانیء اصغر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


پہلا زخم یہ کھایا وہ نہ لوٹ کر آیا

دوسرا لگا نشتر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


کیسے دن گزاروں گی بس یہی پکاروں گی

خاک ہو گیا بستر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


بھولنا ہے نہ ممکن یاد آے گا ہر دن

کیسے دل کروں پتھر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔


اے سرور وہ مضطر بے زباں کی تربت پر

کہہ رہی تھی رو رو کر ہاے جل گیا جھولا

بیقرار ہے مادر۔۔۔