دشمن کو بھی نہ بھای کا ماتم خدا دکھاے
لوگوں بتاؤ بھای کو بھای کہاں سے لاے
بھای کو خدا بھای کا لاشہ دکھاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
لاشے پہ نہ علمدار کے شہ کہتے تھے ہاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
کیا ثانیء زہرا کو میں بتلاؤں گا بھیا
میں لاش سے اٹھ کر تو نہیں جاؤں گا بھیا
اب شمر یہی آکے چھری مجھ پہ چلاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
پھٹ جائےگا غم سے میرا دل تھام لو عباس
اب دیر بہت ہو گیء گھر کو چلو عباس
ایسا نہ مقتل میں سکینہ چلی آے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
اب ہاتھوں میں لرزا ہے کہاں جان رہی ہے
مظلوم کی غربت میں کمر ٹوٹ گیء ہے
یا رب کسی دشمن پہ بھی یہ وقت نہ آے
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
عباس پانی لاؤ عباس پانی لاؤ
ہاتھوں میں خالی کوزے بچے لیے ہوے ہیں
گردے سکینہ دیکھو حلق کیے ہوے ہیں
بچے نہ جانے کب کا پانی پیے ہوے ہیں
بن آب مر نہ جاے پانی انہیں پلاؤ
عباس عباس عباس پانی لاؤ عباس پانی لاؤ
بھای کو خدا بھای۔۔۔
پہلو میں سدا میں نے بٹھایا تمہیں بھای
جس بھای نے گودی میں اٹھایا تمہیں بھای
وہ بھای بھلا کیسے تیری لاش اٹھاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
ماں بہنیں ہے ہمشکل پیمبر کے حوالے
میں مشک و الم کرتا ہوں اکبر کے حوالے
ہمت نہیں شبیر میں جو خیموں میں جاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
سادات ہے یہ شام کے لشکر کو بتاؤ
جاتے ہوے یہ شمر سے کہتے ہوے جاؤ
وہ میری سکینہ کو طمانچے نہ لگاے
ٹوٹ گیء آس میری ٹوٹ گیء آس
ان شب شب ماتم حسینا
لاچار لاچار لاچار حسینا
دیر ہوی میرے چچا جاں کو سدھارے
اکبر و بابا ہے گےء نہر کنارے
اماں میرا قلب جلا پیاس کے مارے
ٹوٹتے جاتے ہیں میرے دل کے سہارے
ٹوٹ گیء آس میری ٹوٹ گیء آس
بھای کو خدا بھای۔۔۔
اکبر کو ابھی جانے دو ہم نے تو کہا تھا
اولاد تو مل جاتی ہے بھای نہیں ملتا
شبیر کہاں سے تمہیں اب ڈھونڈ کے لاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
سادات یہ کہتے ہیں کہ ہم نے پیاسے رہیں گے
تم نے نہ پیا پانی تو ہم بھی نہ پیے نگے
اللّٰہ ہمیں پیاسا ہی دنیا سے اٹھاے
بھای کو خدا بھای۔۔۔
مڑ مڑ کے تکے جاتے تھے عباس کا لاشہ
گرتے کبھی اٹھتے تھے تکلم شہ والا
اکبر بڑی مشکل سے سنبھالے ہوے آے
بھای کو خدا بھای۔۔۔