Kanz e Aza

اے موسی کاظم

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

اے موسی کاظم اے موسی کاظم باب حوایج

محتاج دعا ہوں میں تیرے در کا گدا ہوں

میں رزق عزا رزق وفا مانگ رہا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


میں غیر کے در کا تو سوالی نہیں مولا

مولای ہوں اور ظرف سے خالی نہیں مولا

پہلے بھی تو میں آپ کے ٹکڑوں پہ پلا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


نعمت غمِ شبیر کی نسلوں سے نہ جاے

بیٹھا ہوں تیرے در پہ میں دامان بچھاے

مانا ہوں گنہگار مگر أہل عزا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


جو آپکے نبیوں کے مددگار ہیں مولا

منصب وہی اللہ نے ہیں آپکو بخشا

میں آپکے روضے کو نجف جان رہا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


مقروض ہوں نادار ہوں بیمار و پریشان

ہیں آپ مسیحاے جہاں وارث قرآں

ٹکڑا تیرے کھانے سے بچا مانگ رہا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


جو گودیاں اولاد کی نعمت سے ہیں خالی

پکڑے ہوے وہ آپکے روضے کی ہے جالی

میں بھی کسی کونے میں یہی محو دعا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


اے باب عطا واسطہ چادر کی ردا کا

ماتم سے جو چادر کا دیا کرتی ہے پرسہ

ان بہنوں کے پردے کی بقا مانگ رہا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


کچھ ایسی کنیزیں بھی ہیں سرکار تمہاری

بچپن سے سر فرش عزا عمر گزاری

گھر انکے بسیں انکے عریضے کی نوا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


مولا کا عزادار نمازی بھی بڑا ہو

آقا تیرے روضے پہ یہ مقبول دعا ہو

یہ عرض لیےء آپکی چوکھٹ پہ کھڑا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


بغداد میں جو ظلم و ستم آپ پہ گزرے

وہ سوچ کے مولا میرے آنسوں نہیں رکتے

اس غم سے شباب آج بھی میں محو بکا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


زنجیروں میں جکڑا ہوا تابوت رکھا تھا

مزدوروں نے مولا تیرے لاشے کو اٹھایا

پرسے کے لئے شہر خراسان گیا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔


میں موسی کاظم کا عزادار ہوں ریحاں

مشہد میں چلو پرسہ کناں اس طرح رضواں

قد مولا رضا کہہ دے تمہیں دیتا دعا ہوں

اے موسی کاظم۔۔۔