سنو سنو شب عاشور کا یہ منظر ہے
سرہانے بھای کے بیٹھی علی کی دختر ہے
وہ کہہ رہی ہے میرا صبر آزماؤ گے
اے میرے بھائی حسین
قدم قدم پہ مجھے بھای یاد آؤ گے
اے میرے بھائی حسین اے میرے بھائی حسین
سحر کو نانا کا وعدہ جو تم نبھاؤ گے
اے میرے بھائی حسین اے میرے بھائی حسین
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
میری نگاہ میں بچپن کی ساری یادیں ہے
کہی تھی نانا نے جو یاد وہ بھی باتیں ہے
سحر سے پہلے چراغوں کو تم بجھاو گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
نبی سواری تمہاری سوار تم بھای
تھے اماں زہرا کے دل کا قرار تم بھای
اور آج خون میں اپنے ہی تم نہاو گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
تمہارے چہرے کا یہ امتنان جانتی ہوں
تمہارا ہونا ہے جو امتحان جانتی ہوں
بہن سے درد جگر کو چھپا نہ پاؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
گلوے اصغر بے شیر سینۂ اکبر
ستا رہا ہے تمہیں صبر کر رہے ہو مگر
ردا کی بات پہ نظریں ملا نہ پاؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
ابھی تو بالی سکینہ کا ذکر باقی ہے
ابھی تو شام غریباں کی فکر باقی ہے
رکھو گے یاد کسے کس کو بھول جاؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
نہ غم کرو میرے بھائی تمہارے بعد بہن
ردا نہ اوڑھے گی جب تک تمہیں ملے نہ کفن
یہ دکھ ہے ساتھ ہمارے وطن نہ جاؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
کہا حسین نے سن کر کلام زینب کا
ہماری جان کے بدلے بچے تیرا پردہ
یہ کیا کہا کہ میرے صبر آزماؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
تیرے بغیر مکلمل نہیں پیام میرا
تیرے بغیر ادھورا ہے اب تو نام میرا
کہو میں آؤں گی مجلس میں جب بلاؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔
یہ گفتگو تھی کہ گونجی اذان اکبر کی
ریحان ہوتی تھی یلگار شہ پہ لشکر کی
علی کی پکاری ہمیں رلاؤ گے
اے میرے بھائی حسین۔۔۔
قدم قدم پہ مجھے۔۔۔