با وفا با وفا غازی علمدار وفا
بازوے شبیر ہے فاطمہ کی ہے دعا
کل ایمان ہے علی کل وفا عباس ہے
کربلا کے زایروں کا رہنما عباس ہے
ہے یہی باب الحوایج ہے یہی حاجت روا
با وفا با وفا۔۔۔
باپ قران شجاعت یہ ہے قرآن وفا
باپ ہے ساقیِ کوثر یہ ہے پیاسوں کی دعا
آج تک قبضے میں اس کے ہے فرات و علقمہ
با وفا با وفا۔۔۔
ہے رگوں میں خون ابو طالب کا اس کے معجزن
بو ترابی خون ہے کیوں کر نہ ہو باطل شکن
توڑ ڈالا اس جری نے خیبر و کربوبلا
با وفا با وفا۔۔۔
آس ڈھارس دستگیری قادم شبیر بھی
کربلا والوں کا سقہ کربلا جاگیر بھی
اس کے پرچم کی ہوا ہے صورت خاک شفا
با وفا با وفا۔۔۔
ہوگےء بازو قلم اور خون میں ڈوبا الم
ہٹ سکے نہ علقمہ سے پھر بھی غازی کے قدم
تربت عباس پر پہرے پہ ہے دریا کھڑا
با وفا با وفا۔۔۔
نوک نیزہ پر رکے سر کس طرح عباس کا
بے ردا زینب کو دیکھے یہ شہنشاہ وفا
اس لیئے نوک سناں پر سر نہ غازی کا رکا
با وفا با وفا۔۔۔
ہاے وہ بالی سکینہ اور طمانچوں کے نشاں
کان زخمی تشنہ لب اہلِ ستم کے درمیاں
ہاتھ کانوں پر رکھے کہتی رہی میرے چچا
با وفا با وفا۔۔۔
دیکھلو ریحان اور رضوان غازی کا بھرم
کھا نہیں سکتا ہے کوئی آج بھی جھوٹی قسم
ہے عطاؤں پر عطا نقش قدم عباس کا
با وفا با وفا۔۔۔