سر چوم کے عباس کا کہتے رہے سرور
بتیس برس وار دیےء چار برس پر
ایک مشک سکینہ کے لئے بازو کٹا کر
بتیس برس وار دیےء چار برس پر
لاشہ لیےء گودی میں صدا دیتی ہے زہرا
اس شیر کا خوں بہہ گیا پانی سے زیادہ
عباس کا احسان ہے یہ آل نبی پر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
بازو کو قلم دیکھ کے کہنے لگے مولا
یہ ہاتھ میرے ہاتھ میں بابا نے دیا تھا
پھر سوے نجف دیکھ کے گویا ہوئے سرور
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
شبیر پہ صدقہ ہوا شبیر کا بندہ
یا فاطمہ زہرا میرا مقبول ہو ہدیہ
کہتی ہے بقیہ میں یہ عباس کی مادر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
سادات کی اب کون بجھاے گا بھلا پیاس
ایک گرز لگا زیں سے گرے خاک پہ عباس
یہ سنتے ہی خیموں میں بپا ہو گیا محشر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
کیوں ہو نہ دل عابد بیمار کے ٹکڑے
قاسم سے ذیادہ تھے علمدار کے ٹکڑے
تربت بھی بنی قبر سکینہ کے برابر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
مجلس میں کبھی نام جو عباس کا آتا
یہ کہتے ہوئے اٹھتا تھا شبیر کا بیٹا
قربان چچا آپ پہ یہ عابد مضطر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
رو رو کے صدا دیتی تھی یہ پالنے والی
عباس ہوی آج سے جھولی میری خالی
تھا شور بپا خیمہء کلثوم کے اندر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
کیا نہر پہ گزری ہے یہ کہتی تھی سکینہ
کیوں خوں میں ڈوبا ہے علم میرے چچا کا
شہ بیٹی کو کہتے رہے سینے سے لگا کر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
زینب کو غریبی کی خبر کیسے سناتے
مارے گےء عباس یہ کس دل سے بتاتے
شہ کہتے رہے چوم کے ہمشیر کی چادر
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔
لاشے کی طرح ہاتھوں پہ پرچم کو اٹھا کر
شبیر صدا دیتے تھے روتے ہوئے اکبر
جاں وار دوں تجھ پر اے میرے شیر دلاور
بتیس برس وار دیےء۔۔۔
سر چوم کے عباس کا۔۔۔