دیکھو مدینے والوں زخمی ہے جس کا چہرہ
ایسی نہیں تھی زہرا
ٹوٹی ہے پسلیاں اور پہلو بھی ہے شکستہ
ایسی نہیں تھی زہرا
امت نے سیدہ کا اتنا لہو بہایا
پہلو سے فاطمہ کے جب جلتا در اٹھایا
زہرا کو دیکھتے ہی رو رو کے بولی فضہ
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
اولاد والوں سوچو کیا وقت ہوگا ماں پہ
بچوں کے سامنے جب کھاتی تھی وہ طمانچے
چادر میں اب چھپا کر رکھ کے گتی ہے گال اپنا
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
دربار جب گیء تھی حالت نہیں تھی ایسی
لوٹی ہے جب سے دیکھو بالوں میں ہے سفیدی
اٹھارویں برس میں لگتی ہے ایک ضعیفہ
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
یہ قبر مصطفیٰ پر رو کر علی پکارے
زہرا کو ظالموں نے ہے تازیانے مارے
جب آپ نے علی کو سونپا تھا ہاتھ اس کا
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
کہتی ہے چلتے فضہ میں گر نہ جاؤں
ہے ورم اس قدر کے اٹھتے نہ ہے پاؤں
چلتی ہے اپنے گھر میں اب لے کے وہ سہارے
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔
بی بی کو دفن کر کے زیشان بولے مولا
چھوڑا ہے ساتھ اس کا اے روح تو نے ورنہ
بعد رسول ہاے چھوڑے علی کو تنہا
ایسی نہیں تھی زہرا
دیکھو مدینے والوں۔۔۔