Kanz e Aza

اے شاہِ انبیاء

A noha written by Tauqeer Kamalvi. Lyrics in Urdu.

اے شاہِ انبیاء یہ مسلماں نے کیا کِیا

منبر پہ فاطمہ کا مجرم بٹھا دیا


جس دَر پہ آپ رکتے تھے لینے اجازتیں

آتے فرشتے عرش سے کرنے زیارتیں

اِک بے حیا نے آگ سے وہ دَر جلا دیا

اے شاہِ انبیاء۔۔۔


ہنسنے لگا لعین جو رونے لگیں بتول

غاصب نے سیدہ کی گواہی نہ کی قبول

خود سچا بن کے بی بی کو جھوٹا بنا دیا

اے شاہِ انبیاء۔۔۔


اُتری ہیں جن کی شان میں آیات بار بار

جن کی رضا کو رَد نہ کرے ربِ کردگار

حق مانگنے گئی وہ تو خالی لوٹا دیا

اے شاہِ انبیاء۔۔۔


جس شخص نے دی آپ کو ہزیان کی سوغات

جس سے ملا نہ آپ کو کاغذ قلم دوات

دربار میں بتول کو اُس نے رلا دیا

اے شاہِ انبیاء۔۔۔