Kanz e Aza

اصغر کی ساری عمر

A noha written by Ali Rizvi Sachey. Lyrics in Urdu.

اصغر کی ساری عمر سفر میں گزر گیء

تاریکیوں میں حق کی ضیا جس سے بھر گیء


ظالم کے ہر ارادے کو برباد کر دیا

اسلام کے وجود کو آزاد کر دیا

اتنی سی جان اتنا بڑا کام کر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


یثرب سے کاروان چلا نکلی سواریاں

گہوارہ پشت ناقہ بنا گھر مراییاں

راہ سفر میں دن گیا شام و سحر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


آغوش میں اجل کی وہ آیا حیات سے

ہنس ہنس کے کھیلتا رہا بے شیر موت سے

آخر جزا تبسم اصغر پہ مر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


سوکھی زبان پھیری لبوں پر صغیر نے

پیاسے گلے تو تر کیا ظالم کے تیر نے

ننھی سی جان موت کو حیران کر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


کھا کر گلے پہ تیر بھی جاری رہا سفر

بابا کے ساتھ ساتھ یہ موجود تھا ادھر

ہو کر اسیر بالی سکینہ جدھر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


منظر یہ دیکھ دیکھ کے روتا رہا فلک

کربوبلا سے کوفہ تو کوفے سے شام تک

بھای کے ساتھ ساتھ بہن ننگے سر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


ماں سے بچھڑ کے چین نہ آیا صغیر کو

ہر گام کرتا جاتا تھا ماں کو تلاش وہ

نیزے پہ ڈھونڈتا تھا کہ اماں کدھر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


نیزے پہ سر صغیر کا دیکھا رباب نے

ممتا بلاییں لینے لگی اضطراب میں

چہرے پہ اپنے لال کے جب جب نظر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔


اصغر کے بعد کرتی تھی فریاد ایک ماں

سانسیں تو چل رہی ہے مگر زندگی کہاں

بیٹا تمہارے ساتھ یہ مادر بھی مر گیء

اصغر کی ساری عمر۔۔۔