Kanz e Aza

اس کا نازک گلا

A noha written by Haider Sultanpuri (2026). Lyrics in Urdu.

شاہ دیں میرے بچے کو لاؤ

اس کا نازک گلا چھد گیا ہے


زخم اصغر کا مجھکو دکھاؤ

اس کا نازک گلا چھد گیا ہے


سب سے چھوٹا علی تھا جو گھر کا

آج آیا ہے اس کا بھی لاشہ

لٹ چکی سب بہار چمن وہ

جس کو محنت سے میں نے تھا پالا

کیسے زندہ رہوں میں بتاؤ

اس کا نازک گلا۔۔۔


ماں کی آغوش خالی رہے گی

زندگی بھر یہ ماتم کرے گی

بس خدا ماں کی حالت کو جانے

کس طرح وہ یہ صدمہ سہے گی

چھ مہینے کا لاشہ دکھاؤ

اس کا نازک گلا۔۔۔


چھ مہینے کا بچہ تھا میرا

تین دن سے تھا پیاسا دلارا

کانٹے حلقوم میں پڑ گئے تھے

ہو رہا تھا جگر پارہ پارہ

مجھ سے اصغر کو اب نہ چھپاؤ

اس کا نازک گلا۔۔۔


تیر حلقوم پر جب لگی تھی

میرے دل کو خبر ہو گیء تھی

مر گیا میرا معصوم بیٹا

مجھکو رن کی ہوا کہہ رہی تھی

اس کے چہرے سے چادر ہٹاؤ

اس کا نازک گلا۔۔۔


ام کلثوم زینب بھی آؤ

داغ چہرے سے خوں کا مٹاؤ

خون گردن کا رکتا نہیں ہے

زخم پہ آ کے مرہم لگاؤ

پیار سے اس کی گردن اٹھاؤ

اس کا نازک گلا۔۔۔


سوچ کر دل تڑپتا ہے میرا

میرے بچے کو جس ہے مارا

کیا نہیں تھے وہ اولاد والے

جس نے چھینا ہے ماں کا سہارا

کوی اصغر کو آ کر جگاو

اس کا نازک گلا۔۔۔


کھا کے حیدر وہ غش گر پڑی ماں

کیا کرے کوک اجڑی ہوئی ماں

داغ ریحان کیسے مٹے گا

بس یہ سرور سے کہتی رہی ماں

لاش اس کی سنبھل کر اٹھاؤ

اس کا نازک گلا۔۔۔