Kanz e Aza

اصغر میرے اصغر

A noha. Lyrics in Urdu.

ماں کرتی تھی یہ نالے کربلا کے بیاباں میں

اصغر میرے اصغر جانی اصغر میرے اصغر جانی


ظالم نے کیا وہ ظلم ہاتھوں پہ شہ دیں کے

دم توڑ دیا اصغر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


ایک ہوک اٹھی دل میں دیکھا جو سوے مقتل

روتے ہے کھڑے سرور کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


بے شیر کی میت کو دامن میں چھپا لاے

ماں دیکھتی ہے منظر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


اس ننھی سی میت پر تھے بین سکینہ کے

دنیا سے گیا اصغر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


تو ماں کا دلارا ہے کنبے کا تو پیارا ہے

روتے ہیں سبھی تجھ پر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


دن رات نگاہوں میں پھرتی ہے تیری صورت

مر جاؤں گی میں مضطر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


بے شیر تیری فرقت کس طرح گوارا ہو

کیا دل ہے میرا پتھر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


بے غسل و کفن اصغر تربت جو بنی تیری

آنکھوں میں ہے وہ منظر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔


تنہائی پہ ہنستے تھے شبیر کے جو ظالم

سب مٹ چکے ہیں صابر کربل کے بیاباں میں

ماں کرتی تھی یہ نالے۔۔۔