اذاں کی کوکھ اجڑی ماں کو جب آواز آتی ہے
تو ہر تکبیر پر لیلیٰ پچھاڑیں غم سے کھاتی ہے
نکل جائے گا سینہ توڑ کر جیسے ابھی باہر
کلیجہ اپنا ماں ہاتھوں سے کچھ ایسے دباتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔
کسی نے پوچھا جب احوال لیلیٰ سے تو یوں بولی
پسر مر جائے جاے جس ماں کا وہ کب آرام پاتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔
چھٹے کڑیل جواں جس ماں سے اور شوہر بھی مر جاۓ
وہ بیوہ ہر نفس اپنی قضا کو ہی بلاتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔
بلالو پاس اپنے ماں کو یہ جینا بھی جینا ہے
تمہاری یاد ہر لمحہ ہمیں آ کر ستاتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔
جواں بیٹے کی ماں سے پوچھو کتنی ہوتی ہے چاہت
تصور میں نہ جانے کیا کیا وہ ارمان سجاتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔
کوی بچے کہیں روتا تڑپ کر کہتی تھی بانو
میرے اصغر کے رونے کی سنو آواز آتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔
دعا دیتی ہے زہرا آ کے جنت سے انیس ان کو
کہ ان کو نوحہ و ماتم میں وہ مشغول پاتی ہے
اذاں کی کوکھ اجڑی۔۔۔