Kanz e Aza

بات آئے گی پردے کی

A noha written by Anees Pehersari. Lyrics in Urdu.

بات آئے پردے کی تو یاد آئے گی زینب

تاریخ غم و درد کو دُہراےگی زینب


اٹھتی جو نہیں لاش جواں دیجئے آواز

پالا ہے تو لاشہ بھی اٹھا لائے گی زینب

---بات آئے گی پردے


کس کس کو سنبھالے گی کسے دے گی تسلی

جلتے ہوئے خیموں سے کسے لائے گی زینب

---بات آئے گی پردے


سر ننگے جسے دیکھ کے سورج بھی نہ نکلا

اب سر کھلے بلوے میں وہی جائے گی زینب

---بات آئے گی پردے


مچلے گی جو سونے کے لئے رات کو بچی

کیا دے کے تسلی اسے بہلائے گی زینب

---بات آئے گی پردے


چادر ہی کا دے دیتی کفن چھین لی وہ بھی

اب بھائی کو کس طرح سے دفنائے گی زینب

---بات آئے گی پردے


پرسے کو انیس آئیں گے اور پوچھیں گے احوال

کس کس کو نشاں دروں کے دکھلائے گی زینب

---بات آئے گی پردے