Kanz e Aza

بھای نہ بھتیجے نہ

A noha written by Fakhri Jafri. Lyrics in Urdu.

بھای نہ بھتیجے نہ پسر لای ہوں اماں

بس گھر کے اجڑنے کی خبر لای ہوں اماں


بیمار کو جلتے ہوے خیموں سے بچا کر

لا تو نہیں سکتی تھی مگر لای ہوں اماں

بھای نہ بھتیجے نہ۔۔۔


برچھی نے جو میدان میں اکبر کو دیا تھا

سینے میں وہی زخم جگر لای ہوں اماں

بھای نہ بھتیجے نہ۔۔۔


اب شام کے زندان میں سوتی ہے سکینہ

میں اسکی نشانی یہ گوہر لای ہوں اماں

بھای نہ بھتیجے نہ۔۔۔


یہ دیکھےء شانوں پہ میرے نیل رسن کے

دروں کے نشاں درد کمر لای ہوں اماں

بھای نہ بھتیجے نہ۔۔۔


یہ کہکے رکھا قبر پہ شبیر کا کرتہ

میں صرف یہ سوغات سفر لای ہوں اماں

بھای نہ بھتیجے نہ۔۔۔


غش آگیا زینب کو یہ کہتے ہوے فقری

بلوے میں جو عریاں تھا وہ سر لای ہوں اماں

بھای نہ بھتیجے نہ۔۔۔