اس بات سے ظاہر ہے رتبہ علی اکبر کا
ہوتا ہے اذانوں میں چرچہ علی اکبر کا
اے حر تیری قسمت نے کیوں آج یہ کروٹ لی
کیا صبح کو دیکھا ہے چہرہ علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔
شبیر جھلاتے تھے عباس کے جھولے کو
عباس جھلاتے ہیں جھولا علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔
پوچھا گیا یوسف سے جب حسن کے بارے میں
ہنس کر کہا یہ تو ہے صدقہ علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔
یہ رتبہء اکبر ہے حیدر کے گھرانے میں
آغوش ہے پھپھی کی جھولا علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔
اس ماں کا مقدر بھی کیا خوب مقدر ہے
جس ماں کو بھی مل جاے صدقہ علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔
لیلیٰ نے کہا بیٹھوں کس طرح میں ساے میں
پھرتا ہے نگاہوں میں چہرہ علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔
پوچھا گیا جب شہ سے کیوں خم ہے کمر مولا
بولے کہ اٹھایا تھا لاشہ علی اکبر کا
اس بات سے ظاہر ہے۔۔۔