ابنِ حسن کا لاشہ پامال ہو گیا ہے
ٹکڑے اٹھانے رن میں شبیر کی عبا ہے
اللہ کس غضب کا یہ سانحہ ہوا ہے
مظلوم کربلا کا دل خوں رو رہا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
صحرا میں ہر طرف سے آواز آ رہی ہے
کبرا سہاگ تیرا مٹی میں مل گیا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
مارا گیا بھتیجا بیوہ ہوی بھتیجی
عباس کا کلیجہ اس غم سے پھٹ رہا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
خیموں میں بی بیوں کے ہوش و حوس گم ہے
بیوہ کا لال قاسم دنیا سے چل بسا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
شبیر سر جھکائے میت کو لا رہے ہیں
دل میں غم و الم کا طوفان اٹھ رہا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
فضہ پکاری جاؤ دلہن کو لے کے آؤ
نوشاہ کا جنازہ کا جنازہ خیمے آ رہا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
زینب کے دل کی دھڑکن بڑھتی ہی جا رہی ہے
بھای حسن کا دلبر آنکھوں میں پھر رہا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔
شادی کلیم ایسی دیکھی نہیں جہاں میں
مجمع باراتیوں کا آنسوں بہا رہا ہے
ابنِ حسن کا لاشہ۔۔۔