چاند محرم کا نظر آ گیا
چھا گیء غم کی فضا
حسین یا حسین یا حسین یا حسین
آ گیا ماہ محرم بچھ گیا فرش عزا
عرش سے آنسوں بہانے آ گیء ہے فاطمہ
زیب تن اہلِ عزا نے کر لےء کالے لباس
ہاتھ ہے سینوں پہ آنسوں آنکھ میں چہرے اداس
ہے جلوس غم کہیں پر اور کہیں مجلس بپا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
نصب کرتی ہے عزا خانے کنیزان بتول
ہاتھ میں پٹکا علم کا لب پہ نوحہ دل ملول
علقمہ آنکھوں سے جاری لب پہ ہاے کربلا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
دیکھ کر ماہ عزا کو ماں نے بچوں سے کہا
آؤ میں تم کو بتاؤں کیا ہے تہذیب عزا
با وضو ہو کر ہی پڑھنا سوز نوحہ مرثیہ
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
یہ عزاداری چلی ہے سید سجاد سے
ذاکری کی ابتداء ہے زینب ناشاد سے
پیروی سجاد کی ہے بیڑیاں شالے عزا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
بن کے سقاے سکینہ طفلی اور پیر و جواں
سیدوں کے گھر پہ جا کے پرسہ دیتے ہیں وہاں
یہ وہی دن ہے کہ جس میں آپ کا گھر لٹ گیا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
تعزیے جھولے سبیلیں نسبت شبیر ہے
یاد میں اک بے وطن کے حلقۂ زنجیر ہے
اپنے ہی خوں میں نہا کے کہتے ہیں خونی قبا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
آج ہر دل میں بسا ہے تیرا ہی غم یا حسین
غیر مسلم بھی مناتے ہیں محرم یا حسین
اک تیرے غم نے ہی مولا سب کو یکجا کر دیا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔
چار سوں فرحان و مظہر مومنوں کا قتل عام
ایک پل کو روک پایا کیا محرم کا نظام
بھول جاتے ہیں یہ کہہ کر اپنے غم اہلِ عزا
آ گیا ماہ محرم۔۔۔