Kanz e Aza

آگے کٹے ہوے سر

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

گیارہ محرم کی آی سحر

آے رسن لے کے کچھ اہلِ شر

قیدی بنی ساری شہزادیاں

اک ریسماں میں سبھی نوحہ گر

یوں کربلا سے کیا آل نبی نے سفر

آگے کٹے ہوے سر پیچھے کھلے ہوے سر


ماؤں کی نظاروں میں نورِ نظر

بہنوں کی نظاروں میں بھای کے سر

محمل کجاوے نہ ہودج کوئی

کانٹوں بھرے راستوں سے گزر

نوحہ اسیروں کا ہے

کیسے اٹھاییں نظر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


ناقے سے بالی سکینہ گری

اور قافلے سے جدا ہو گیء

آغوش میں سیدہ نے لیا

اتنے میں زینب وہاں آ گیء

روکر کہا دیکھ لو

اماں ہمارا سفر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


تقریب منزل پہ چلی چوتھا قیام

عیسائی مسلم نے کی صلح عام

اک شخص لے آیا کچھ چادریں

تاریخ میں جس کا یحیا ہے نام

معلوم جب یہ ہوا

آل نبی ہے مگر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


کیا ظلم کی انتہا ہو گیء

نو بار چادر ملی پھر چھنی

اب اپنے غازی کو آواز دے

دیتا تھا زینب کو طعنے شقی

یہ دیکھ کر گر گیا

نیزے سے غازی کا سر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


مجمع لعینوں کا راہ کٹھن

برسر پتھر سبھی مرد و زن

زینب کریں کیسے اپنا دفع

گردن میں ہاتھ اور اس میں رسن

خود سے نہیں اٹھ سکی

جب گر گیء خاک پر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


زینب پہ ٹہرے نہ کوئی نظر

قرآن پڑھنے لگا شہ کا سر

بابا کو دیکھا تو رونے لگا

زینب کو دیکھا ہوا نوحہ گر

سجاد بے بس ہوا

جاے تو جاے کدھر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


راستے میں آیا جو شیریں کا گھر

شیریں کے کانوں میں پہنچی خبر

خوش ہو کے نکلی حسین آ گےء

رونے لگی پھر وہ یہ دیکھ کر

آیا ہے کس حال میں

آقا میرا میرے گھر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


اہلِ حرم نوحہ گر آ گےء

نیزوں پہ شہداء کے سر آ گےء

شبیر وعدے نبھاتے ہوے

اک رات راہب کے گھر آ گئے

راہب کا دل پھٹ گیا

یہ قافلہ دیکھ کر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔


بازار تو مختصر ہی سا تھا

اڑتیس گھنٹوں میں وہ طےء ہوا

جب باب ساعت پہ پہنچے حرم

فرحان و مظہر عجب وقت تھا

کس طرح داخل ہوے

دربار میں نوحہ گر

آگے کٹے ہوے سر۔۔۔