ہوا جب قتل احمد کا نواسہ
لعینوں نے ہر اک خیمہ جلا دیا
حرم کو لوٹنے جب آے اعدا
یہ نوحہ پڑھ رہی تھی بنت زہرا
ارے او شام والوں میری چادر نہ چھینو
ارے او کلمہ گویوں میری چادر نہ چھینو
شب حشر محبوب خدا ہے
مسلماں جس کا کلمہ پڑھ رہا ہے
میرا نانا محمد مصطفےٰ ہے
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
میرا بابا علی مرتضیٰ ہے
رسولوں کا بھی وہ مشکل کشا ہے
نہ یہ سمجھو کہ وہ مجھ سے جدا ہے
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
اگر سوے نجف مڑ کر پکاروں
میں اک آواز میں ان کو بلالوں
جو چلوں خاک میں تم کو ملادوں
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
میرا بھای ہے عباس دلاور
بھتیجا صاحب غیرت ہے اکبر
نہ سر پر آسماں گر جاے پھٹ کر
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
میرے بچپن میں یہ اک دن ہوا تھا
اچانک سر جو میرا کھل گیا تھا
تو سورج شرم و غیرت سے چھپا تھا
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
میرے بھائی کو مارا چپ رہی میں
میرے گھر کو اجاڑا چپ رہی میں
ہر ایک خیمہ جلایا چپ رہی میں
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
اگر میں بد دعا کو ہاتھ اٹھادوں
ابھی عرش معلیٰ کو ہلادوں
ہر ایک ظالم کو مٹی میں ملادوں
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔
سنی فریاد کب زینب کی انور
نہ چھوڑی سر پہ جلادوں نے چادر
یہ کہتی رہ گیء سرور کی خواہر
میری چادر نہ چھینو
ارے او شام والوں۔۔۔