تیر اصغر کے لئے
برچی اکبر کے لئے
گردن شبیر تھی
کند خنجر کے لئے
آے لاکھوں آدمی
شہ کے ایک سر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
سر کٹایا شاہ نے
دین یاور کے لئے
سر بہتر لایا ہے
نزر داور کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
آہنی زنجیر اور
ایک لاغر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
دفن زنداں میں ہوئی
روتی تھی گھر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
وہ ہمارے ہیں فقط
ہم بہتر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
دولت ماتم ملی
زندگی بھر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
پیاس شہ کی بڑھ گئی
آب خنجر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
حلق نے شبیر کے
بوسے خنجر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
آشک بھی بے چین ہے
دیدۂ تر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
آنکھ پانی لای ہے
پیاسے اصغر کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔
مولا کچھ تو سوچیےء
اپنے انور کے لئے
تیر اصغر کے لئے۔۔۔