سن کے فق کبرا کا چہرہ ہوگیا
ٹکڑے ٹکڑے رن میں دولہا ہوگیا
کہتی تھی زینب کہ یہ کیا ہوگیا
بھای بن گھر سونا سونا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
پوچھتے تھے سر کٹا کر یہ حسین
میرے مالک میرا سجدہ ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
پانی اکبر کو نہ اصغر کو ملا
پانی دریا کا کلیجہ ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
جس جگہ خیمے سے اٹھتا ہے دھواں
خانۂ کعبہ میں لرزا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
کیا سر زینب سے چادر چھن گیء
دونوں عالم میں اندھیرا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
گھر چلو گھر میرے اماں گھر چلو
کہنا کیا بچی کا پورا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
بے خیالی میں یہ لیلیٰ نے کہا
دو اذاں اکبر سویرا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
لاشہ ہے یا چودھویں کا چاند ہے
جون کیا تھا اور اب کیا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
وہ بھی کیا نوحہ نہ روے سیدہ
گر گےء آنسوں تو نوحہ ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔
بس کرو انور کہ آنسوں ہیں رواں
دیکھو تو رومال زہرا ہوگیا
سن کے فق کبرا کا۔۔۔