Kanz e Aza

آپ کی قسم

A noha written by Shams Rizvi. Lyrics in Urdu.

سر کو جھکاے کہتے ہیں زینب کے یہ پسر

آپ کی قسم اماں آپ کی قسم


شرمندہ ہونے دینگے نہ ہم تم کو عمر بھر

آپ کی قسم اماں آپ کی قسم


اے عون و محمد اے عون و محمد

اے عون و محمد اے عون و محمد

آپ کی قسم اماں آپ کی قسم


پہلے تمہارے لاڈلے مقتل کو جایینگے

نصرت میں شاہ دین کی ہم سر کٹاییں گے

ہم دونوں کے بھی دشت میں پاؤ گی تم یہ سر

آپ کی قسم۔۔۔


اماں ہم اپنے مامو پہ قربان جاینگے

وعدہ ہے جو کہا ہے وہ کر کے دکھائیں گے

ہاتھوں کو رکھ کے ہاتھوں پہ کہتے تھے یہ پسر

آپ کی قسم۔۔۔


خیبر کی یاد پھر سے دلاؤں لعینوں کو

نانا کی شان جنگ دکھاؤں لعینوں کو

بھاگیں گے اعدا دشت سے پھر پیٹ پھیر کر

آپ کی قسم۔۔۔


رکھیں گے تیرے شیر کی عزت ابھی یہاں

پہنیں گے دونوں تاج شہادت ابھی یہاں

اپنے لہو میں دونوں نہاییں گے تر بہ تر

آپ کی قسم۔۔۔


دم‌ کر دے پڑھ کے ناد علی رخصتی کے وقت

جانے لگے قضا کے لئے زندگی کے وقت

وعدہ کیا جو ماں سے تو آیا یہ ہونٹوں پر

آپ کی قسم۔۔۔


کوثر کے جام نانا پلاینگے خلد میں

سینے سے ہم کو دادا لگایینگے خلد میں

لیں گے ہم ان سے داد شجاعت بھی عرش پر

آپ کی قسم۔۔۔


اماں دعا کرو کہ پسر کامیاب ہو

کربوبلا میں نور نظر کامیاب ہو

جھکنے نہ دیں گے تیرا کبھی شرم سے یہ سر

آپ کی قسم۔۔۔


دشمن کے سر کاٹ کے لاؤ تو خوش ہوں میں

کربوبلا میں تیغ چلاؤ تو خوش ہوں میں

تاکید ماں نے کی تھی تو نکلے یہ بول کر

آپ کی قسم۔۔۔


عامر و شمس دیکھو یہ تاریخ نے لکھا

ماں کی لحد پہ جا کے یہ زینب نے پھر کہا

اپنے جگر کے ٹکڑوں کو روی نہ عمر بھر

آپ کی قسم۔۔۔