آؤ خلیل دیکھو آغاز ہے فغاں کا
کاندھے ضعیف کے پر لاشہ ہے نوجواں کا
تھامو خلیل دل کو شاید نہ دیکھ پاؤ
ہمشکل مصطفیٰ کے سینے میں پھل سناں کا
آؤ خلیل دیکھو۔۔۔
پردوں میں جس کو پالا اٹھارہ سال زینب
دو لخت ہے کلیجہ مقتل میں اس جواں کا
آؤ خلیل دیکھو۔۔۔
یاسین کے جگر سے شہ کھینچتے ہے برچھی
دل غم سے پھٹ نہ جائے خیمے کے در پہ ماں کا
آؤ خلیل دیکھو۔۔۔
بے چین ہو گیء ہے صبحِ عاشور اصغر
انداز ہو بہو ہے اکبر تیری اذاں کا
آؤ خلیل دیکھو۔۔۔
صغرا سے کوئی کہدو بی بی دیےء بجھالو
نہ آے گا پلٹ کر ہمشکل نانا جاں کا
آؤ خلیل دیکھو۔۔۔
اکبر کے پاک خوں سے رنگیں ہے خاک کربل
رنگ لال ہو گیا ہے جواد آسماں کا
آؤ خلیل دیکھو۔۔۔