Kanz e Aza

یتیم کرب و بلا کے رلائے جاتے ہیں

A noha (2026). Lyrics in Urdu.

یتیم کرب و بلا کے رلائے جاتے ہیں

وہ سنگ ماؤوں کے قیدی بنائے جاتے ہیں


1)یوں ننھے ہاتھوں سے چھوٹا ہے ہاتھ ماؤوں کا

ہائے ننھے ہاتھوں پہ کوڑے لگائے جاتے ہیں


2)گلے میں رسی ہے اور اونٹ پر سوار بھی ہے

گلے سے کھینچ کے رسی گرائے جاتے ہیں


3)یہ مرگئے ہیں یا بےہوش پوچھتا نہ کوئی

نہ اِن کے کاندھے پکڑ کر ہِلائے جاتے ہیں


4)بندھے ہیں ہاتھ تو چہرہ چھپائیں گے کیسے

تبھی طماچے مسلسل لگائے جاتے ہیں


ہائے سیدہ کے جو قاتل چھپائے جاتے ہیں