Kanz e Aza

یا مولا رضا جان

A noha written by Mir Hilal (2026). Lyrics in Urdu.

شاہ خراساں وارث قرآں یا مولا رضا جان


یہ صحن شفا ہے اور لب پہ دعا ہے

دربان بنوں میں بھی کر دیجیۓ احساں


جب در پہ تیرے آے بلا ٹل گیء مولا

ایک حرز الہی ہے تیرا نام مولا

ہم لوگ سلامت ہیں تیرے دم سے ہی مولا

شاہِ مشہد تیرا ہے سروں پر سایہ

کس بات کا ڈر ہم کو جان تو ہے نگہبان

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


مقروض کرم ہے تیرے در کا یہ زمانہ

ہے تیری سخاوت کا سخاوت میں بھی چرچہ

ایران ہی کیا کھاتی ہے دنیا تیرا صدقہ

تیرے دربار تلک مانگنے آے ملک

خالق نے تیرے گھر کو بخشی الگ شان

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


معصومہء قم کی قسم اعجاز دیکھا دو

تم خواب میں ہی اپنا دیدار کرا دو

رخسار میرے قبر کی جالی سے لگا دو

نور عین موسیٰ میرے آقا مولا

فریاد میری سن لو میں تم پہ ہوں قربان

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


یہ صحنِ شفا ہے اور لب پہ دعا ہے

دربان بنوں میں بھی کر دیجیے احسان


جو عشق ہے تجھ سے اسی انعام کا سکہ

ہے ضامن آہو یہ بڑے کام کا سکہ

بازو پہ جو باندھا ہے تیرے نام‌ کا سکہ

صورت ناد علی ہے اثر اس کا بھی

مشکل ہو سفر جتنا کر دیتے ہو آسان

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


تم طوس کے مدفون شاہنشاہ اجم ہو

تم سارے زمانے پہ ہی مایل بہ کرم ہو

سرکار تم ہی خاک نشینوں کا بھرم ہو

یہ مغیش الشیعہ تم ہو وہ دروازہ

بخشش کا بنایا ہے رب نے جسے میزاں


مولا رضا مولا رضا مولا رضا


سلام علیک یا غریب الوطن غریب امام

سلام آپ پہ اے دلبر رسول انام

سلام آپ پہ سید رؤوف شاہ زماں

سلام آپ پہ پرسان حال خستۂ تن

سلام آپ پہ اے سوگوار کربوبلا

سلام آپ پہ اے بیقرار و کرب زدہ

سلام علیک انیس النوس یا مولا

سلام آپ پہ شمس الشموس یا مولا

سلام مولا رضا


مونس ہو ضعیفوں کے معین الضعفاء ہو

حامی ہو غریبوں کے غریب الغرباء ہو

تم بھی تو عزادار قتیل العبرا ہو

ہر گھڑی ہر لمحہ رہے محو گریہ

تم نے بھی رہے حق میں سب کر دیا قرباں

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


مامون‌ لعیں نے یہ عجب ظلم کیا ہے

انگور میں مولا کو میرے زہر دیا ہے

نیلا ہے بدن پاس بہت وقت قضاء ہے

درد کا عالم ہے ہر طرف ماتم ہے

بے چینیاں بڑھتی ہے کچھ پل کے ہے میہماں

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


بی بی کوی تھامے ہوئے پہلوے شکستہ

رو رو کے خراسان میں پڑھتی ہے یہ نوحہ

اولاد پیمبر کا ہے دشمن یہ زمانہ

حال شبر سا ہوا خوں اگلتا ہے رضا

پھر آج ہوا میرا پردیس میں نقصاں

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔


اے میر ہلال آج بھی دعوہ ہے یہ محکم

ہر صاحبِ عرفان کو معلوم ہے میثم

اے ساکن مشہد تیری مٹی میں ہے عالم

وجد میں رہتا ہوں جب علی کہتا ہوں

پھر ختم کیا میں نے دل کہتا ہے قرآں

شاہ خراساں وارث قرآں۔۔۔