Kanz e Aza

ہونا تو یہی تھا

A noha written by N. Sarwar & H. Naqvi (2026). Lyrics in Urdu.

انا لللہ وانا الیہ راجعون


ہونا تو یہی تھا وعدہ تو یہی تھا

سب بکھر گےء سب اجڑ گےء

میرا وعدہ تو یہی تھا

انا لللہ وانا الیہ راجعون


پروردگار بندہء عاجز کی ہے صدا

دے حوصلہ سنبھال لے مجھکو میرے خدا

کچھ بھی رہا نہ پاس میرے سب بکھر گیا

ساتھی کوی حسین کا باقی نہیں رہا

ہائے سب بکھر گےء سب اجڑ گےء

ہونا تو یہی تھا وعدہ تو یہی تھا

میرا وعدہ تو یہی تھا

انا لللہ انا لللہ

انا لللہ وانا الیہ راجعون


آنسوں یہ کہہ رہے ہیں کہ اکبر کہاں گیا

گہوارہ پوچھتا ہے کہ اصغر کہاں گیا

بازو میرا وہ ثانیء حیدر کہاں گیا

عباس کے جو ساتھ تھا وہ لشکر کہاں گیا

ہائے سب بکھر گےء سب اجڑ گےء

ہونا تو یہی تھا وعدہ تو یہی تھا

میرا وعدہ تو یہی تھا

انا لللہ انا لللہ

انا لللہ وانا الیہ راجعون


کوی نہیں رہا تو بھلا کیا جیوں گا میں

سوچا نہ تھا کہ جنگ اکیلے لڑوں گا میں

کیسے حرم کی تنہا حفاظت کروں گا میں

کیسے نماز عصر اکیلے پڑھوں گا میں

ہائے سب بکھر گےء سب اجڑ گےء

ہونا تو یہی تھا وعدہ تو یہی تھا

میرا وعدہ تو یہی تھا

انا لللہ انا لللہ

انا لللہ وانا الیہ راجعون


ایسا ہوں بے وطن کہ اب اپنا نہیں کوئی

گھیرے ہوئے ہیں چاروں طرف سے مجھے شقی

ہاے یہ بیکسی میری ہاے یہ بے بسی

میں ایک شب بھی چین سے سویا نہیں کبھی

ہائے سب بکھر گےء سب اجڑ گےء

ہونا تو یہی تھا وعدہ تو یہی تھا

میرا وعدہ تو یہی تھا

انا لللہ انا لللہ

انا لللہ وانا الیہ راجعون


مانا کہ لٹ گیا میرا گھر بار اے خدا

لیکن تیرے نبی کے نواسے کی ہے دعا

میں اس طرح سے حق شہادت کروں ادا

زندہ رہے دلوں میں ہمیشہ یہ کربلا

ہائے سب بکھر گےء سب اجڑ گےء

ہونا تو یہی تھا وعدہ تو یہی تھا

میرا وعدہ تو یہی تھا

انا لللہ انا لللہ

انا لللہ وانا الیہ راجعون