Kanz e Aza

گونج اٹھی اللہ

A noha written by Shajaat Zaidi. Lyrics in Urdu.

شہ نے کہا بیٹے سے اٹھو اکبر جواں

اٹھ جاؤ دو اذان اللہ اکبر اللہ اکبر


گونج اٹھی اللہ اکبر کی صدا میدان میں

حشر برپا ہو گیا ہے یا خدا میدان میں


آخری ہے ہمشکل پیمبر کی اذاں

اب فضایں سن نہ پائے گی یہ اکبر کی اذاں

رہ گیا ہل کر دل شاہ ہدا میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


ساتھ بیٹے کو لیے شبیر خیمے میں گےء

رخصت اکبر ہے بولے شاہ دیں روتے ہوئے

بی بیوں گھر لٹ گیا اکبر چلا میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


پکڑے ہیں دامن کوی تو تھامے شانہ ہے کوئی

جا رہا ہے گھر سے اکبر یا جنازہ ہے کوی

سبکی خواہش ہے نہ جائے مہ لقا میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


یہ ہے جسکا لال وہ ہے فاطمہ زہرا کا لال

کچھ تو کرلو سبط پیمبر کی غربت کا خیال

کلمہ گویوں ہے شبیہ مصطفیٰ میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


شور مقتل میں اٹھالو چل گیا برچی کا وار

ہوگیا ہے اصل میں نیزہ دل لیلیٰ کا پار

کب فقط اک قلب اکبر کا چھدا میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


کھا رہا ہے رن میں اکبر ٹھوکریں بوڑھا پدر

ہے اندھیرا اسکی آنکھوں میں نہیں آتا نظر

کس طرف آے بتا بابا تیرا میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


شاہ نے اکبر کے سینے سے سناں تو کھینچ لی

جسم کیا لرزا زمین کربلا ہلنے لگی

باپ کے ہاتھوں پہ بیٹا مرگیا میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔


کیوں شجاعت اور احسن ہو نہ اب نوحہ کناں

دیکھ پاے گی نہ چشم دہر اکبر سا جواں

آگیء ہے یہ جوانی کو قضاء میدان میں

گونج اٹھی اللہ اکبر۔۔۔