Kanz e Aza

کتنی مظلوم ہے

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

یا زہرا یا زہرا یا زہرا

پہلو شکستہ ٹوٹی پسلیاں

ہاے امت نے کیوں دربار بلایا

کتنی مظلوم ہے زہرا


بعد رسول پاک جو ظلم و ستم ہوئے

تا مرگ انکی آنکھ سے آنسوں نہیں رکے

آنکھوں کے گرد پڑ گےء حلق بتول کے

یہ ظلم غیر نے نہیں اپنوں نے ڈھاے تھے

صدیاں گزار دی گیء جاری ہے وہ جفا

اہل عزا تو آج بھی کرتے ہیں یہ بکا

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


روداد غم سناؤں زرا کلمہ گو سنو

تاریخ دے رہی ہے گواہی یہ آپ کو

آے تھے آگ لے کے در سیدہ پہ جو

عیسائی بھی نہیں تھے یہودی نہیں تھے وہ

بی بی پہ جب گرایا دہکتا ہوا وہ در

اسلام کہہ رہا تھا یہی چیخ چیخ کر

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


خاموش بو تراب تھے منشہء کبریا

دربار میں لعین کے پہنچی جو سیدہ

حسنین کے سوا کوئی ہمدرد ہی نہ تھا

سب جاں نثار ہو گےء قاتل کے ہمنوا

جو چھوڑ کر گےء تھے جنازہ رسول کا

کرتے بھلا رسول کی بیٹی سے کیا وفا

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


اٹھارویں برس میں اٹھاے ہے یہ محن

دن‌ رات سیدہ کے کلیجے میں تھی دکھن

دیکھی گلوے حیدر کرار میں رسن

روے حسین زینب و کلثوم اور حسن

جب تھے علی حسار میں اس دن کو روی ہے

تنہائیوں میں بیٹھ کے محسن کو روی ہے

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


کروٹ سے داییں جانب کبھی سو نہیں سکی

خوں رک نہیں رہا تھا جو زخمی ہوی جبیں

ٹوٹی جو پسلیاں سکوں تھا کہیں نہیں

اب جی نہیں سکوں گی یہ زہرا کو تھا یقیں

اس درجہ زخم تھا یہ کنفز کی ذات سے

تسبیح پڑھ نہ پائے کبھی سیدھے ہاتھ سے

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


غسل و کفن کا وقت جو آیا تھا با خدا

مولا کے گھر قیامت صغرا ہوی بپا

گریہ علی کا سن کے یہ زینب نے کی بکا

جاں سے گزر نہ جائے کہیں شیر کبریا

یارا رہا نہ ضبط کا رونے لگے علی

پہلو کا زخم دیکھ کے کہنے لگے علی

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


کچھ تو بتاؤ لوگوں رلایا گیا ہے کیوں

مخدومہء جہاں کو ستایا گیا ہے کیوں

یہ ظلم بعد مرگ بھی ڈھایا گیا ہے کیوں

میت کو فاطمہ کی چھپایا گیا ہے کیوں

چالیس قبر زہرا بنای تھی اس لئے

زہرا کی قبر کوی مسلماں نہ دیکھ لے

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


مسمار قبر فاطمہ زہرا کو کر دیا

جاری ہے پھر بھی ظلم کا امت میں سلسلہ

لے لو جو نام قاتل زہرا تو ہے سزا

صدیوں کے بعد بھی وہی ظلم اور جفا

سوچا کبھی نہیں تھا کہ یہ دن بھی آے گا

پڑھنا ہے جرم مرقد زہرا پہ فاتحہ

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔


میثم کے اشک تیرا قلم مظہر عابدی

کر ہی نہیں سکیں گے بیاں وہ ستم کبھی

جو ظلم سہہ گیء ہے وہ بیٹی رسول کی

تا عمر میری بی بی عزادار ہی رہی

رو کر حیات کاٹی غموں کی اسیر نے

لکھا ہے مرثیہ میں انیس و دبیر نے

کتنی مظلوم ہے زہرا۔۔۔