ہاے یتیمی ہاے اسیری
قید میں سکینہ یہ کہہ رہی تھی رو رو کر
کاش روز عاشورہ میں بھی مر گیء ہوتی
روز دم نکلتا نہ اس طرح سے گھٹ گھٹ کر
کاش روز عاشورہ میں بھی مر گیء ہوتی
جو چلنا مجھے میری جاں سے بھی پیارا تھا
میری پیاس کی خاطر خوں بہہ گیا اس کا
میں نثار ہو جاتی کاش اپنے عمو پر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
میں نے اپنے عمو کا خوں میں تر علم دیکھا
نوجواں بھائی کا آیا سامنے لاشہ
مجھکو موت آئی نہ مر گیا میرا اصغر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
ظلم کا وہی خنجر مجھ پہ چل گیا ہوتا
کاش اس گھڑی میرا دم نکل گیا ہوتا
شمر جب چڑھا میرے بابا جاں کے سینے پر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
چھین لی لعینوں نے جس گھڑی ردا میری
دونوں ہاتھ چہرے پر رکھ کے میں بہت روے
یہ صدا نکلتی تھی میرے دل سے رہ رہ کر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
شمر نے طمانچوں سے جس گھڑی مجھے مارا
روے نوک نیزہ پر پھوٹ کر میرے بابا
یہ چھری نہیں چلتی بابا جان کے دل پر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
دونوں کان زخمی ہے دونوں گال نیلے ہے
کیا یتیم بچوں پر ایسے ظلم ہوتے ہے
کون تھا ترس کھاتا جو میری یتیمی پر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
مجھکو جب کنیزی میں ایک لعین نے مانگا
سوچ کر یہی اس دم میرا دل بہت رویا
میں علی کی پوتی ہوں اور یہ ستم مجھ پر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
کربلا میں گر میری نفس تھم گیء ہوتی
میں بھی اپنے بابا کے پاس قبر میں سوتی
وہ وہاں تڑپتے نہ اور میں قید کے اندر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔
حال عامر و وایض کیا کہے یتیمہ کا
قید شام میں جس دم غمزدہ کا دم نکلا
موت کی ہر ایک ہچکی لے رہی تھی یہ کہہ کر
کاش روز عاشورہ۔۔۔
قید میں سکینہ یہ۔۔۔